لاہور (آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے محمد ذیشان کی سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مسلسل ہڑتال سے مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا عدالت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کے احکامات جاری کرے۔
عدالت نے پنجاب حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب اور متعلقہ ہسپتالوں کے ایم ایس کو بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں