پی ٹی آئی کے سابق وزیر جہانگیر ترین کی پارٹی میں شامل

لاہور (آئی این پی) سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔استحکام پاکستان پارٹی نے ایک اور بڑی کامیابی سمیٹ لی، اٹک سے اہم سیاسی شخصیت اور سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور بھی آئی پی پی کا حصہ بن گئے ہیں۔سابق صوبائی وزیر نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس کے دوران ان کی اور پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

محمد انور کا کہنا تھا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔اس موقع پر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سب کے دل کی آواز ہے، ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close