لاہور(آئی این پی)بند روڈ پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جو بھی اگلا وزیراعلی آئے گا ان شا اللہ ہم سے بھی بہتر کام کرے گا،انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کی انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کیلیے پراجیکٹ شروع کردیا ہے۔ حکومت پنجاب 50سے 60ڈالر خرچ کرکے فری لانسرز کی سرٹیفکیشن کرائے گی،محسن نقوی نے مزید کہا کہ بند روڈ پراجیکٹ 24فیصد مکمل ہو چکا، ان شااللہ وقت پر مکمل ہوجائے گا۔
اس منصوبے کی پیشرفت سے وقتا فوقتا آگاہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امامیہ کالونی پراجیکٹ کی جلد تکمیل سے متعلق نگراں وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، جو منصوبے کی جلد تکمیل کیلیے کوشاں ہیں،نگراں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ نگراں وزیراعظم سے یوریا کھاد کی کمی پورا کرنے سے متعلق بات ہوئی، انہوں نے وفاقی وزرا کو اس حوالے سے ہدایات کردیں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ یوریا کھاد کی کمی جلد سے جلد پوری ہوجائے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،محسن نقوی نے کہا کہ وقت مکمل ہونے پر میں اور میری ٹیم اپنے گھر روانہ ہوجائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں