تین بار کے وزیراعظم عوام میں جانے سے گھبرا رہے ہیں؟ کس نے کہہ دیا؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ میاں صاحب کبھی اِدھر دیکھتے ہیں اور کبھی ادھر دیکھتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے کیوں بلایا، تین بار کے وزیراعظم اور ان کے سارے نمائندے عوام میں جانے سے گھبرا رہے ہیں، تم عوام میں جانے کے بجائے دفاتر کے چکر لگا رہے ہو، چیئرمین پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں کھڑے ہو کر کہہ رہے ہیں کل الیکشن کروائو، شیروں کا شکاری آصف زرداری آج کل لاہور میں بیٹھا ہوا ہے۔

لاہور میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سندھ میں جام صادق علی جیسا وزیر اعلی رکھا گیا جس نے گلی گلی میں ٹارچر سیل بنائے تھے، جب مشرف نے آپ کو باندھ کر کراچی بھیجا تھا تو ہمارے مرد حر نے کہا تھا ان کا خیال رکھنا ہے۔عبد القادر پٹیل نے کہا کہ بچھو کی طرح ڈسنے کی آپ کی عادت نہیں جاتی، عدم اعتماد میں آپ کا کتنا حصہ تھا؟ ہم نے وزارتِ عظمی کو پلیٹ میں سجا کر آپ کو دیا، ہم ملک کی خاطر آپ کے ساتھ کابینہ میں بیٹھے، پیپلز پارٹی کے تمام وفاقی وزرا نے بہترین کارکردگی دکھائی مگر آپ ملک کو نیچے کی طرف لے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close