جعلی فوڈ انسپکٹر بن کرشہریوں سے پیسے بٹورنے والا نوسر باز گرفتار

لاہور (آئی این پی) پولیس نے جعلی فوڈ انسپکٹر بن کر معصوم شہریوں سے پیسے بٹورنے والے نوسر باز کو گرفتار کر لیا ۔ شاد باغ پولیس نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کیا ۔ شہری نے کال کر کے بتلایا کہ ملزم ہم سے آئے روز پیسے بٹورتا رہتا ہے ، شاد باغ پولیس نے کارروائی کر کے ملزم کو حراست میں لیا تو ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا ۔

ملزم فرحان زاہد کے قبضہ سے محکمہ فوڈ کے کاغذات برآمد کر لیے گئے ۔ ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلی سرکاری ملازم بننے پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close