ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

مریدکے(آئی این پی)مریدکے میں ننگل ساہداں کے قریب موبائل پر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبداللہ ولد شاہد سکنہ شکر گڑھ سے ہوئی۔مریدکے پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close