پی ٹی آئی کے 8 رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(آئی این پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلا گھیرا کیس میں 8 پی ٹی آئی رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلا گھیرا کے کیس کی سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 8 پی ٹی آئی رہنماں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے حافظ فرحت، مراد سعید، اعظم خان، حامد رضا اور امتیاز شیخ سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کیے۔پولیس کا موقف تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لییکوشش کی، ملزمان نے خودکو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں