چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز میں کتنی جان ہے؟ قانونی رائے دیدی گئی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ایک بھی کیس اس لائق نہیں کہ جس کی بنیاد پر عمران خان کو پابند سلاسل رکھا جائے،پہلے یہ تعین کیا جائے کہ حساس تنصیبات پر حملہ کس نے کیا؟لاہور میں نجی یونیورسٹی کی یوتھ کانفرنس سے خطاب میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے خود مجھ سے کہا ہے کہ 9مئی واقعات کی انکوائری کروائیں،

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد تو 9مئی کو کارکنوں کو روک رہیں تھیں مگر کچھ لوگ انہیں اندر بلا رہے تھے، پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ 130لوگ آج بھی کسمپرسی میں ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، پوچھتا ہوں کیا ہم اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ یہ سلوک کر رہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ سویلینز کا ٹرائل کرنے کیلیے ملٹری کورٹس کہاں سے آئیں؟ یہ تو آئین کے خلاف ہے،سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایک بھی کیس اس لائق نہیں کہ جس کی بنیاد پر عمران خان کو پابند سلاسل رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کا 190ملین سیدھا عدالت کے اکاونٹ میں آیا، یونیورسٹی ٹرسٹ پر بنی ہے ایک بھی پیسہ کسی پر استعمال نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close