ٹریفک پولیس نے ایک ہی دن میں کتنے ہزار لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی؟

لاہور( آئی این پی)ٹریفک پولیس پنجاب نے ایک ہی دن میں 74 ہزار سے زائد لائسنس جاری کر کے تاریخ رقم کر دی۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں مانیٹرنگ سینٹر کا قائم کردیا۔ مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے بعد ڈرائیونگ لائسنس اور چالان کی کارکردگی کا جائزہ لمحہ بہ لمحہ حاصل کیا جارہا ہے ۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مانیٹرنگ سینٹر کی سرپرستی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ خود کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں 74000 سے زائد ڈرائیونگ لرنر پرمٹ جاری کئے،لاہور 24000 سے زائد لائسنس جاری کر کے پنجاب کے تمام اضلاع سے بازی لئے گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ پنجاب کے دوسرے اضلاع بھی بہت محنت سے کام کر رہے ہیں ،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈائون کے بعد ڈرائیونگ سینٹرز میں بہت رش ہے ،ٹریفک پولیس پنجاب پوری محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے،ٹریفک پولیس نے رش کے مدنظر لائسنسنگ سینٹرز میں سٹاف کی تعداد کے ساتھ ساتھ ایکسڑا ڈیوٹی ٹائم بھی بڑھا دیا ہے ،ٹریفک پولیس پنجاب کی عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close