پولیس کی وردی پہن کر سکھ یاتریوں کو لوٹنے والا گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، تعلق کہاں سے ہے؟

لاہور(آئی این پی)لاہورمیں پولیس کی وردی پہن کرسکھ یاتریوں کولوٹنیوالاگینگ سرغنہ سمیت گرفتارہوگیا۔ جعلی وردی اور وائرلس سیٹ برآمد کرلیاگیا۔ ملزمان نیدوران تفتیش چھ وارداتوں کااعتراف کرلیا۔ دووارداتیں سکھ یاتریوں سے کیں۔ رپورٹس کے مطابق باباگرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلیے آنیوالے سکھ یاتریوں کولوٹنے والاگینگ بالآخرپکڑا گیا پولیس کی وردی میں ملبوث ملزمان تلاشی کے بہانے شہریوں کو لوٹتے تھے۔

،تھانہ سمن آباد اور گلشن اقبال کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ احمد رضا کو گرفتار کیا ۔ ملزموں کے قبضے سے جعلی وردی ۔ وائرلس سیٹ اور واردات کے لیے استعمال ہونیوالی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔ نوسربازوں نے مجموعی طور پر 6جبکہ سکھ یاتریوں کے ساتھ 2وارداتیں کیں۔سکھ کمیونٹی کے رہنما بشہن سنگھ کا کہنا تھا کہ انڈین میڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ سکھ کمیونٹی کو پاکستان میں مکمل تحفظ حاصل ہے ۔واردات کسی کے ساتھ بھی ہوسکتی ہے ۔ اسے مذہبی رنگ نہیں دینا چاہئے۔جعلی پولیس افسر بن کر وارداتیں کرنے والے ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے ۔ انہوں نے لاہور کے پوش علاقے میں کرائے پر گھر لے رکھا تھا جہاں واردات کے فوری بعد روپوش ہو جاتے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close