نایاب پینگولن اور تیتر کا شکار، تین غیر قانونی شکاری گرفتار، کیا برآمد ہوا؟

لاہور(آئی این پی)سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کیلئے بھرپور سرگرمِ عمل ہے اور جس کے نتیجے میں محکمہ نے سالٹ رینج سے رات کے وقت نایاب پینگولن اور تیتر کے غیرقانونی شکارمیں مشغول تین شکاریوں کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے ایک زندہ پینگولن ،ایک بندوق ،دو ٹارچ اور چھری برآمدکرکے ملزمان کو تیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ ،جبکہ پینگولن کو اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات کے وقت سالٹ رینج میں تیتر کے غیرقانونی شکار میں مشغول ایک شکار پارٹی کا تعاقب کرکے تین شکاریوں کو گرفتار کرلیا شکاریوں کے قبضہ سے ایک زندہ پینگولن ،ایک بندوق،دو ٹارچ اور ایک چھری برآمد کرکے اُن کے خلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیا اور کیس کمپائونڈ کرنے کی درخواست پر مبلغ تیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیاجبکہ برآمدکی گئی زندہ پینگولن کو اس کے قدرتی ماحول میں آزاد کردیا اور قبضہ میں لیے گئے تمام آلات شکار ضبط کرلیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں