چیئرمین پی ٹی آئی کے الیکشن کے لیے کارروائی شروع، کون کون سامنے آ گیا؟

لاہور( آئی این پی)تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ۔بانی چیئرمین کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے ،

سینئر مرکزی رہنما احمد اویس بیرسٹر گوہر علی خان کے تجویز کنندہ ہیں ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات رئوف حسن چیئرمین کے انتخاب کیلئے بیرسٹر گوہر علی خان کے تائید کنندہ ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈوکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close