جلا ئوگھیرائو کیس، صنم جاوید کے خلاف کیس میں اہم حکم

لاہور( آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے زمان پارک میں آپریشن کے دوران جلا ئوگھیرا ئواور تشدد کے مقدمے میں گرفتار صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کر دی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا۔

بعدازاں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلا ئوگھیرا ئواور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی۔تھانہ ریس کورس پولیس نے صنم جاوید کے خلاف زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلا ئوگھیرا ئواور تشدد کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close