لاہور( آئی این پی)پنجاب پولیس قتل کے مقدمات میں مطلوب مزید دو خطرناک اشتہاری مجرموں کو دبئی سے گرفتار کر کے پاکستان واپس لے آئی ۔پنجاب پولیس کی ٹیم نے اشتہاری محمد اویس نصیر اور محمد ارشد کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا۔ اشتہاری محمد اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو 2018ء سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ، اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو گزشتہ ایک برس سے قتل کے واقعہ میں مطلوب تھا۔
رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 141ہو گئی۔پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں