لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے سابق وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد کے روبرو پیش کیا۔
دوران سماعت اینٹی کرپشن حکام نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں پنجاب اسمبلیوں میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج ہے، سابق وزیراعلی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے عہدوں پر 12 غیر قانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں امیدواروں کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام نے مزید کہا کہ بھرتی کے عمل میں جعل سازی کے لئے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں، انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیاں جعلی ثابت ہوئیں۔بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعلی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کو دوبارہ 14 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں