پنجاب میں ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما نے اعتراف کر لیا

لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہمیں بہت محنت کی ضرورت ہے ،ناراض کارکن واپس آرہے ہیں،سیاست میں اتار چڑھائو آتا رہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور کے زیر اہتمام سنٹرل پنجاب سیکرٹریٹ میں 56ویں یوم تاسیس کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں نرگس خان،سونیا خان،صغیرہ اسلام ،مسز ناصرہ شوکت،شائستہ خالد جاوید جان ،شاہدہ جبیں ،شہنازکںول،عذرا شجاع،ناہید ہما سحر ،خدیجہ حسن ،مسز عرفان،فرحت یاسمین،پروین شیخ،نادیہ شاہ سمیت سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ثمینہ گھرکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے،خواتین کو اعلی مقام بی بی شہید نے دلوایا۔ہیلتھ ورکر پروگرام کی بنیاد بے نظیر بھٹو شہید نے رکھی۔اپنی لیڈر شپ پر فخر ہے،لالچ اور ترغیبات کے باوجود ہماری قیادت ملک چھوڑ کر نہیں گئی،پیپلز پارٹی کے لیے پولیس تشدد ،جیلیں اور قلعے کاٹنے والے کارکنوں پر فخر ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین صغیرہ اسلام،سونیا خان،شاہدہ جبیں ،شہناز کنول،خدیجہ حسن اور دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نیلاہور میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے ،5مرلہ سکیم،تعلیم و صحت کے متعدد منصوبے دئیے۔خواتین کارکن الیکشن کی تیاری کریں،ہم نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانا ہے۔انکا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باعث لاکھوں گھروں کے چولہے جلتے ہیں۔ ریڈ کارپٹ بچھا کر ایسے لوگوں کو آگے لایا جا رھا ہے جنہوں نے ملک کی لٹیا ڈبوئی،مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی،کپڑا اور مکان کے منشور پر الیکشن لڑیگی ۔تقریب کے آخر میںپیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کا کیک رانا فاروق سعید،ثمینہ گھرکی،نرگس خان،سونیا خان اور دیگر نے ملکر کاٹا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں