انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

لاہور (آئی این پی) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 2 عدالتی اشتہاریوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے لاہور میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں 2 عدالتی اشتہاری شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد ریحان، شہباز علی، طیب علی اور شہباز شامل ہیں، بدنامہ زمانہ عدالتی اشتہاری طیب علی کیخلاف متعدد مقدمات درج تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شیخوپورہ، لاہور اور چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ عدالتی اشتہاری طیب علی کے خلاف 5مقدمات درج تھے، ملزم نے متعدد شہریوں سے عمرے کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں