حج کمپنی کی آڑ میں کروڑوں روپے بٹور نے والا ملزم گرفتار، درجنوں پاسپورٹ برآمد

لاہور (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حج کمپنی کی آڑ میں لوگوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر نے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم طیب شاہ عرف ناصر حسین انسانی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھا جسے ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے درجنوں پاسپورٹ بھی بر آمد کر لیے گئے ۔ملزم نے حج اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد لوگوں سے کروڑوں روپے بٹور ے تھے ،

متاثرہ افراد کی شکایات پر ملزم کے خلاف انسانی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔متاثرین کے مطابق ملزم نے قصور میں کراچی کی ایک ٹریول ایجنسی کے نام پر دفتر کھول رکھا تھا، جہاں سے ویزے فراہم کر نے کا ڈھونگ رچایا جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں