ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، ملزم افنان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت کے کیس میں ملزم افنان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی، مدعی مقدمہ کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت پولیس نے ملزم افنان کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگتے ہوئے مقف اپنایا کہ ملزم افنان کی عمر کے تعین کا ٹیسٹ کروا لیا ہے

رپورٹ آنی باقی ہے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ اب آپ کو جسمانی ریمانڈ کیوں چاہیے؟۔ پولیس نے جواب دیا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامٹک ٹیسٹ کروانا ہے، ملزم بار بار اپنا بیان بدل رہا ہے اس وجہ سے پولی گرافک ٹیسٹ کروانا درکار ہے، ملزم افنان سے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کرنی ہے۔بعدازاں عدالت نے پولیس کی 14روزہ ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم افنان کو مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close