ٹاک ٹاکر کی ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقہ اکبری گیٹ میں ملزم ٹاک ٹاکر کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔لاہور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق میں فائرنگ سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا جس کی گردن پر گولی لگی، اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے کار میں بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی اس نے لاہور کے علاقے اکبری گیٹ کے قریب گلی میں فائرنگ کی، جس کی زد میں 14 سالہ لڑکا آگیا، جس کی گردن میں گولی لگی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جب کہ ملزم کے خلاف اکبری گیٹ پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، اور تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں