میڈیکل طالبہ قتل کیس، تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی

لاہور (آئی این پی) عدالت نے میڈیکل طالبہ کے قتل کیس میں ملوث ملزم عبدالرحمان سمیت تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ۔سیشن کورٹ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ساجد علی اور امجد شیر شامل تفتیش نہیں ہوئے، عدالت نے دونوں ملزمان کو فوری شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سیشن عدالت لاہور نے عبدالرحمان سمیت تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 4 دسمبر تک توسیع کر دی۔خیال رہے کہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں میڈیکل کی طالبہ قتل کے کیس ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور میں سڑک پر جھگڑے کے بعد میڈیکل طالبہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو مقتولہ کے والد نے معاف کردیا ہے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے ڈی ائی جی انویسٹیگیشن عمران کشور کو چوہنگ میں میڈیکل طالبہ کے قتل کیس کی تفتیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔پولیس نے مقدمے میں 311کی دفعہ لگا دی جس کے بعد دفعہ 311کے مطابق ریاست کیس کی مدعی بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close