جی ڈی اے کا انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلہ

کراچی(آئی این پی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیرپگاڑا کی صدارت میں کنگری ہائوس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں جی ڈی اے نے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں صوبائی نگران حکومت کو پیپلزپارٹی کی بی ٹیم قرار دیا گیا، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے تمام سرکاری ملازمین کو عہدوں سے ہٹا دیا جائے جو پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اہم عہدوں پر فائز تھے۔

اجلاس میں پیر سید صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر صفدر عباسی، غلام مرتضی جتوئی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close