ڈیفنس کار حادثہ، ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کیلئے فرانزنک ٹیسٹ کروا لیا گیا

لاہور(آئی این پی)ڈیفنس کار حادثے میں 6 افراد کی ہلاکت پر ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کے لئے فرانزک ٹیسٹ کروا لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق او سی فیکشن ٹیسٹ کے بعد ملزم کی عمر کا درست تعین ہو گا، ٹیسٹ کی رپورٹ ایک روز تک تفتیشی افسر کو ملے گی، ملزم کے وکیل نے عدالت میں 10 سے 12 سال ملزم کی عمر کا دعوی کیا تھا،

وکیل کی طرف سے دعوی کے بعد تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کی درست عمر کا ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔او سی فیکشن ٹیسٹ کے لئے بروقت سیمپل نہ لینے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس سی اور تفتیشی افسر کو معطل کر دیا تھا، اب اس کیس کی تفتیش ڈی ایس پی کاہنہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close