پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر نے راستہ بدل لیا

توکی ( آئی این پی ) پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی استحکام پارٹی پاکستان میں شامل ہوگئے فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے زرائع کے مطابق پتوکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی استحکام پارٹی پاکستان میں شامل ہوگئے ہیں

جنہوں استحکام پارٹی پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین خاں اور عبد العلیم خاں سے ملاقات کی ملاقات میں سابق صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکئی کے کزن سردار محمد طالب حسن نکئی ،پیر سید صمصام بخاری،عون چوہدری ،سردار محمد اویس نکئی دیگر موقع پر موجود تھے ملاقات کی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی یاد رہے کہ گزشتہ رات سابق صوبائی وزیر مواصلات سردار محمد آصف نکئی کو لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا اسکے بعد لاہور منتقل کیا گیا تھا ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close