کس صوبائی محکمے میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ؟

لاہور(آئی این پی)پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے محکمہ ماحولیات میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرنے کی سمری تیار کرلی، سمری کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی،سمری کے مطابق گریڈ 17اور 18کے 45افسران کی بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھیج دی گئی جبکہ گریڈ 11اور 12کے 64ملازمین کی بھی بھرتی ہوگی،

سمری میں انوائرینٹل پروٹیکشن ایجنسی میں عملے کی قلت کا اعتراف کیا گیا اور کہا گیا کہ بھرتی سے انوائرنمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈویژن ہیڈ کوارٹر کو تقویت ملے گی، نئی بھرتیوں کا مقصد پنجاب گرین ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد مزید تیز کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close