کوٹ لکھپت جیل سے 12 قیدیوں کے رہائی کے احکامات جاری

لاہور (آئی این پی) ایڈیشنل سیشن جج لاہور اشرف بھٹی نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کر کے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 12اسیران کے رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ۔ جیل حکام کے مطابق سپرٹینڈنٹ جیل چوہدری اعجاز اصغر نے ایڈیشنل سیشن جج کو بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے دورہ کے دوران ہسپتال، کچن،مختلف بیرکس،خواتین وارڈ سمیت دیگر امور کو چیک کیااور اس موقع پر اسیران سے ملاقات بھی کی ۔

انہوں نے اسیران سے کھانے پینے،صفائی ستھرائی اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 12 اسیران کی رہائی کے احکامات بھی جاری کئے۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے دورہ کے دوران صفائی ستھرائی، سیکورٹی، ملاقات، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر بہترین انتظامات تسلی بخش قرار دئیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close