کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف چالان کے بجائے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی)لاہور ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف چالان کے بجاے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق آئندہ کم عمر ڈرائیورز پر چالان کے بجائے ایف آئی آر درج ہوگی، جس کے نتیجے میں کریمنل ریکارڈ ہونے کی وجہ سے ایسے لوگ سرکاری نوکری کے لیے بھی اہل نہیں ہوں گے، انہیں ویزا ملنے میں بھی مشکل ہوگا اور وہ ساری زندگی کے لیے مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہوں گے۔

اس حوالے سے اپیل کی گئی ہے کہ والدین اپنی ذمے داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز نہ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close