سینئر پی ٹی آئی رہنما کے بھائی نے پی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اعلان کر تے ہوئے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال نے پی ٹی آئی سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔ میاں امجد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پی ٹی آئی نے جو راستہ اختیار کیا وہ ملک کی ترقی کے سخت خلاف تھا، میرا مقصد عوام کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہے، میں پی پی 171 سے بھائی کی جگہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا، لوگوں نے ہمیشہ ہم پر اعتماد کیا ہے، عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close