تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا، سینئر پی ٹی آئی لیڈر کا اپنے بھائی کے فیصلے سے لاتعلقی کا اعلان

لاہور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف کا حصہ ہوں اور رہوںگا ،بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں ۔ اپنے بھائی امجد اقبال کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد اپنے بیان میں میاں اسلم اقبال نے کہا کہ بھائی امجد اقبال کے سیاسی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، تحریک انصاف کا حصہ ہوں اور رہوں گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سینئر رہنما میاں اسلم اقبال کے بھائی امجد اقبال نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close