ن لیگ کی قیادت کا گورنر ہاؤس میں اہم اجلاس، جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے

لاہور (آئی این پی) گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات پرغورکیا گیا۔قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن،صدر ن لیگ شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوئے۔اجلاس میں رانا ثنااللہ ،عبدالرحمن کانجو ،پرویز رشید بھی شریک ہوئے جبکہ جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات زیر غور لائے گئے۔

قائد ن لیگ نے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم کرنے اور ن لیگ کیووٹ بنک میں اضافے کیلئے مقامی عمائدین سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر، سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، پارٹی چیف ا?رگنائزر مریم نواز، مریم اورنگزیب، رانا ثناء اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔اس موقع پر نواز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے اِن کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور بچوں سے اظہار ہمدردی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close