نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی 9 ارب سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑی گئی

لاہور( آئی این پی)راولپنڈی میں واقعہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ریڈار پر آگئی ،سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر تحویل میں لئے گئے ریکارڈ سے ہائوسنگ سوسائٹی کی 9ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری پکڑی گئی ۔پی آر اے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں نجی ہائوسنگ سکیم 600 ایکڑ پر محیط ہے ۔جس میں976 اپارٹمنٹ س، 1068 ولاز ، فائیو سٹار ہوٹل ، 0.5 کنال تا 8 کنال رہائشی ولاز اور گالف کلب شامل ہیں۔

پی آر اے حکام کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر ثوبیہ انم ، ارسلان طارق اور عدیل احسن کارروائی کرتے ہوئے ہائوسنگ سکیم کے ہیڈ آفس سے سیلز ٹیکس سے متعلقہ ریکارڈ تحویل میں لے لیا ۔ ترجمان کے مطابق ریکارڈ کی ابتدائی چھان بین کے مطابق ہائوسنگ سکیم9 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چور نکلی ۔ 9 ارب ٹیکس کی عدم ادائیگی بمعہ ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ پر 100 فیصد جرمانے کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close