پنجاب کے 8 اضلاع میں جمعہ کے روز تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور( آئی این پی) پنجاب حکومت نے سموگ کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر 10نومبر بروز جمعہ کو8اضلاع میں تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور اور لاہور جبکہ گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے اضلاع میں 10نومبر کو چھٹی ہوگی۔

مذکورہ اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close