ن لیگ جنرل کونسل کا اجلاس دوسری بار کیوں ملتوی کر دیا گیا؟

لاہور( آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے طلب کیا گیا مرکزی جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس دوسری بار ملتوی کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر ملتوی کیا گیا، سموگ کی وجہ سے لگنے والی ہیلتھ ایمرجنسی اجلاس کے التوا ء کی وجہ بنی۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں سمارٹ لاک ڈائون کے تحت حکومتی ضابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کیا گیا، عوام و شرکا ء کی صحت اور انہیں مشکلات سے بچانا بھی اجلاس کے التوا ء کا باعث بنا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔مسلم لیگ (ن) پہلے 4نومبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں تاریخ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے 11 نومبر کا شیڈول طے کیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close