جلائو گھیرائو مقدمہ، پی ٹی آئی خاتون رہنما کی درخواست ضمانت منظور

لاہور( آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے جلائو گھیرائو کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کی سابق رکنی پنجاب اسمبلی روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کے بعد فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے روبینہ جمیل کی 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close