لاہور میں 9 سال قبل بچھڑنے والی بچی کے اہل خانہ مل گئے

لاہور ( آئی این پی) ’’میرا پیارا ‘‘ایپ ٹیم کی ایک اور بڑی کامیابی، 09سال قبل بچھڑنے والی ایک اور بنت حوا کو اپنوں سے ملوا دیا۔9سال قبل سیالکوٹ سے بچھڑنے والی 15سالہ فزیمہ کو اپنوں سے ملوا دیا گیا۔’’میرا پیارا ‘‘ٹیم نے گمشدہ بچوں و افراد کے ڈیٹا کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا وزٹ کیا، جہاں ٹریفک ٹیم کی ملاقات 9 سال سے رہائش پذیر 15 سالہ فزیمہ عارف سے ہوئی۔

ٹریفک ٹیم نے لڑکی کے متعدد بار انٹرویو کئے، مختلف تصاویر اور جگہوں کے بارے میں پوچھا۔ پھر دو ماہ کی تگ و دو کے بعد اس کے بھائی کو ڈھونڈ نکلا۔بھائی اور دیگر رشتہ دار فزیمہ کو دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے۔اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور سے اظہارِ تشکر کیا۔ سی ٹی او مستنصر فیروز نے ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close