رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے الیکشن میں حصہ لینے کی حمایت کیوں کر دی؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہر جماعت کو حق حاصل ہے کہ اپنی کامیابی کیلئے جدوجہد کرے اور کوئی جماعت تسلیم کرلے کہ دوسری جماعت کا وزیراعظم ہوگا تو اس کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے ہم اکثریت حاصل کر لیں گے، ہمیں اندازہ ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی جماعت ہے اس طرح کی نہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو الیکشن سے باہر نہیں نکالا جانا چاہیے، پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے لیکن وہ ٹولہ جو 9 مئی میں ملوث ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی ہو۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مدعی نے تعین کرنا ہے کہ کس کا جرم قابل معافی اور کس کا نہیں ہے، ریاست نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس کی کیا سزا اور جزا ہوگی۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرے اور ایسا ہی (ن) لیگ سندھ میں کرے، سندھ میں ہماری پوزیشن ابھی ایسی نہیں کہ ہر سیٹ پر امیدوار دے سکیں اسی لیے اتحاد کرنا چاہیے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close