صوبائی حکومت نے ایلیٹ فورس کا ماہانہ الانس بڑھا دیا

لاہور(آئی این پی) ایلیٹ فورس پنجاب کے اہلکاروں کے لیے اچھی خبر، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی منظوری کے بعد ایلیٹ فورس کا ماہانہ الانس بڑھا دیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے دہشتگردوں، خطرناک مجرمان اور سپیشل آپریشنز کے دوران ایلیٹ فورس کے جوانوں کی بہترین کارکردگی پرماہانہ الانس میں اضافہ کیا۔

ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو پہلے ساڑھے چھ ہزار روپے ماہانہ الانس دیا جاتا تھا، صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ایلیٹ فورس کا الانس اب 10 ہزار روپے کر دیا گیا۔محکمہ خزانہ پنجاب نے ایلیٹ فورس کے الانس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ایلیٹ فورس کو ماہانہ الانس 28اگست 2023 سے دیا جائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close