چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ، 4 افراد قتل، ایک بچہ زخمی

لاہور(آئی این پی )لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 4افراد کو قتل کردیا گیاجبکہ ایک بچہ زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے ۔پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔چاروں لاشوں اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے چوہنگ میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close