نواز شریف کہاں چلے گئے ؟مریم نواز، پرویز رشید، اسحاق ڈار بھی پہنچ گئے

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور سے مری چلے گئے ۔ نواز شریف کے ہمراہ انکی صاحبزادی سینئر نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز ، پرویز رشید اور اسحاق ڈاربھی مری روانہ ہوئے ۔ جاتی امراء رائے ونڈ سے روانگی کے موقع پر پارٹی کارکنوں کی جانب سے نواز شریف کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مری میں نواز شریف کی اہم ملاقاتیں متوقع ہے جبکہ وہ آج ( منگل ) 24اکتوبر کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر بھی کریں گے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے جہاں 2سے 3روز قیام کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close