ن لیگ کے کارکن اصلی شیر لے کر مینار پاکستان کے پاس آ گئے

لاہور(آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن اصلی شیر لے کر مینار پاکستان کے قریب سڑکوں پر گھومتے رہے ۔ن لیگی کارکنان کی جانب سے سڑک پر لایا گیا شیر عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔دوسری جانب کل مینار پاکستان پر مسلم لیگ (ن)کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں