صنم جاوید رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار، کہاں بھجوا دیا گیا؟

لاہور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت کے بعد رہائی ہوئی تھی۔ پولیس نے رہائی کے فورا بعد صنم جاوید کودوبارہ گرفتارکرلیا۔

پولیس صنم جاوید کو قیدیوں کی گاڑی میں لیکر کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہوگئی۔صنم جاوید کو دوسری بار رہائی کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ صنم جاوید اور دیگر خواتین جناح ہائوس حملہ کیس میں قید رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close