اساتذہ کا سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف تعلیمی بائیکاٹ جاری

لاہور (آئی این پی) پنجاب کے کئی شہروں میں اساتذہ کا حکومت کی طرف سے گورنمنٹ سکولوں کی مجوزہ نجکاری کے خلاف تعلیمی بائیکاٹ جاری ہے۔اساتذہ کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث متعدد شہروں کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ 12 روز سے بند ہے جس کی وجہ سے والدین پریشان ہیں۔

پنجاب بھر میں لیو ان کیشمنٹ اور سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری ہے۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد ، سرگودھا ،مظفرگڑھ ، بہاولپور ، بہاولنگر ، لودھراں،راجن پور،حافظ آباد سمیت شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تعلیمی بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close