بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار، کون کون شامل؟

لاہور (آئی این پی) پنجاب پولیس نے کارروائی کر کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم راجن پور اور بینظیر انکم سپورٹ اسٹاف نے مشترکہ کامیاب کاروائی کی ،جعلسازی اور فراڈ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانے والا گروہ بے نقاب ہوا ۔

ڈی پی او راجن پور دوست محمد نے بتایا کہ ٹیم تھانہ صدر اور سٹی راجن پور کی کامیاب حکمت عملی اور ریڈ کی بدولت گروہ کے 02 سرکردہ ممبران گرفتار ہوئے ، ملزمان کے قبضہ سے جعلی فنگر پرنٹس اور دیگر ڈیوائسز برآمد کی گئیں ، ملزمان اب تک فراڈ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کروا چکے ہیں، پولیس کی جانب سے ملزمان کو فراڈ سے رقوم نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،گرفتار ملزمان ناظم حسین اور شہبار کے خلاف مقدمہ درج ، قانونی کاروائی جاری ہے ۔ ڈی پی او دوست محمد نے کہا کہ ملزمان کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر ڈی پی او راجن پور اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں