نواز شریف کی وطن واپسی، ن لیگ کی قیادت نے کیا خصوصی تیاری کر لی؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم و پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کیلئے نیا پارٹی ترانہ جاری کر دیا ۔ مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف نے سکرین پر ہاتھ ٹچ کر کے ن لیگ کا ترانہ لانچ کیا ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی مناسبت سے تیار کئے گئے ترانے کا دورانیہ 3 منٹ18سیکنڈ ہے ۔

ترانے میں نواز شریف کے ملک کی ترقی، خوشحالی اور پرامن پاکستان کے وژن کی عکاسی کی گئی ہے ۔ترانے کے بول ’’مشکل سے نکالو نوازشریف، اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے‘‘سے ہیں۔نیا پارٹی ترانہ 18 اکتوبر کو باضابطہ تقریب میں جاری ہونا تھا تاہم پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر غزہ کے ہسپتال پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری اور شہادتوں کے سوگ میں یہ تقریب منسوخ کر دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close