اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر مارنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور(آئی این پی )لاہور میں بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق پانڈو نہر کے قریب ملزم محمد عظیم کو5 سالہ بچی کی لاش کی نشاندہی کے لئے لے جایا جارہا تھا، ملزم کے 2 موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ملزم محمد عظیم نے یکم اکتوبر کو اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا تھا، 12 سالہ غلام صابر، 9 سالہ سمعیہ، 5 سالہ نبیہ اور 2 سالہ عائشہ کو نہر میں پھینکا گیا تھا جبکہ ملزم عظیم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close