بجلی چوری میں ملوث لیسکو افسران، اہلکاروں کے خلاف کارروائی، کون کون پکڑا گیا؟

لاہور(آئی این پی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث لیسکو افسران اور اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق داتا دربار ڈویژن کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ افضل حیدر کوبجلی چوری کرتے پکڑلیا گیا۔میکلوڈ روڈ ڈویژن کی ٹیم نے قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں کاررائی کرتے ہوئے داتا گنج بخش ڈویژن کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

ملزم بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا۔ ٹیکنیکل اسسٹنٹ افضل حیدر نے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو سات لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔لیسکو حکام کی جانب سے بوگس میٹر قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔ لیسکو حکام کی جانب سے ٹیکنیکل اسسٹنٹ افضل حیدر کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close