ن لیگ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مل گئی، تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ممکن نہیں، انتظامیہ کا مؤقف

لاہور(آئی این پی)ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان گرائونڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کے این او سی کے ساتھ 39 نکات پر مشتمل ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو رو زمیں ہوگا ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close