مونس الٰہی جھوٹ پھیلانا بند کر دیں، نگران وزیر کا جواب

لاہور(آئی این پی )نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا، مونس الٰہی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں جھوٹ پھیلانا بند کر دیں۔انہوں نے کہا کسی سرکاری اسکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا گیا۔

سرکاری سکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب سکولوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ مونس الٰہی کو تکلیف ہے محسن نقوی سکولوں کی حالت بہتر کر نے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close