پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اکتوبر تک کی توسیع

لاہور (آئی این پی )انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 اکتوبر تک کی توسیع کر دی گئی۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف شیر پا پل پر انتشار انگیز تقاریر کرنے سے متعلق مقدمے کی جج عبہر گل نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو عدالت کے سامنے پیش کیا۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close