سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار

لاہور (آئی این پی) لاہور میں انسدادِ جانور ایکٹ 1890ے کے تحت دوسرا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا جانے والا یہ مقدمہ لاہورکی نشترکالونی میں سانڈے کا تیل فروخت کرنے پر درج کیا گیا ۔مقدمہ اینیمل ریسکیو ایکٹ 1890ء کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سانڈے کا تیل فروخت کرنے والے ملزم اسلم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تیل فروخت کرنے والے ملزم کے قبضے سے ایک سانڈہ مردہ اور دوسرا زندہ حالت میں برآمد کیا گیا۔لاہور میں اینیمل ایکٹ کے تحت 134 سال بعد درج کیا جانے والا یہ دوسرا مقدمہ ہے۔واضح رہے کہ 28 ستمبر 2023ء کو لاہور میں شکیل نامی رہائشی کے خلاف گھر کی چھت پر پرندوں اور جانوروں کو لاغر حالت میں رکھنے پر انسدادِ تشدد جانور ایکٹ 1890ے کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close